سورة الطلاق - آیت 5

ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرے اللہ اس کی برائیاں دور کردیتا ہے اور اسے بڑا اجر دیتا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ آسانی پیدا كر دیتا ہے: یعنی اللہ تعالیٰ متقیوں كے لیے ہر مشكل میں آسانی، ہر تكلیف سے راحت عنایت فرما دیتا ہے، یہ اللہ كے احكام اور اس كی پاك شریعت ہے۔ جو اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كے واسطے سے تمہاری طرف اتارتا ہے، اللہ سے ڈرنے والوں كو اللہ اور چیزوں كے ڈرنے سے بچا لیتا ہے اور ان كے تھوڑے عمل پر بڑا اجر دیتا ہے۔