سورة التغابن - آیت 15
إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَاللَّهُ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بلاشبہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش [٢٣] ہیں اور اللہ ہی ہے جس کے ہاں بڑا اجر ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ مال واولاد دے كر انسان كو پركھ لیتا ہے كہ معصیت میں مبتلا ہونے والے كون ہیں اور اطاعت گزار كون ہیں، اللہ كے پاس جو اجر عظیم ہے تمہیں چاہیے كہ اس پر نگاہیں ركھو۔