قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
آپ ان سے کہیے : جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمہیں آکے رہے [١٣] گی پھر تم اس کے ہاں لوٹائے جاؤ گے جو غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے؟
موت سے مفر نہیں: پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ موت سے كوئی بچ ہی نہیں سكتا جیسے كہ سورئہ النساء (۷۸) میں فرمایا کہ: ﴿اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِيْ بُرُوْجٍ مُّشَيَّدَةٍ﴾ ’’تم جہاں كہیں بھی ہو تمہیں موت پا ہی لے گی گو مضبوط محلوں میں ہو۔‘‘ اور پھر تمہیں اللہ كے حضور پیش ہی ہونا پڑے گا پھر وہ تمہیں بتا دے گا كہ تم اللہ كے چہیتے یا لاڈلے تھے یا اس كی لعنت اور اس كے غصہ میں گرفتار تھے۔