سورة الجمعة - آیت 7
وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ لوگ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے۔ اپنے ان کرتوتوں کی وجہ سے [١٢] جو یہ کرچکے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہودی موت كی آرزو كیوں نہیں كرتے: یعنی انھوں نے جو اعمال آگے بھیج ركھے ہیں وہ ان كے سامنے ہیں مثلاً كفر، فسق و فجور، ظلم، نافرمانی وغیرہ۔ اس وجہ سے ہماری پیش گوئی ہے كہ وہ اس پر آمادگی نہیں كریں گے۔ ان ظالموں كو اللہ بخوبی جانتا ہے۔