قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
آپ ان سے کہیے : اے لوگو! جو یہودی بنے ہوئے ہو، اگر تمام یہ سمجھتے ہو کہ تمام لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی اللہ کے دوست ہو [١١] تو اگر تم اس بات میں سچے ہو تو موت کی تمنا کرو
یہودی ان سب قباحتوں كے باوجود یہ سمجھتے تھے كہ ہم چونكہ انبیاء كی اولاد ہیں لہٰذا ہم ہی تمام دنیا میں اس كے چہیتے اور پیارے ہیں۔ مرنے كے بعد صرف ہم ہی جنت میں جائیں گے۔ باقی سب لوگ دوزخ میں جائیں گے۔ سورئہ بقرہ (۱۱۱) میں ہے كہ ﴿لَنْ يَّدْخُلَ الْجَنَّةَ اِلَّا مَنْ كَانَ هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى﴾ ’’جنت میں صرف وہی جائے گا جو یہودی یا نصرانی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے ان كے اس نظریہ كو غلط قرار دیتے ہوئے فرمایا كہ اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو پھر تو تمہیں جلد از جلد مرنے كی آرزو كرنا چاہیے تاكہ دنیا كے جھنجٹ اور جنجال سے تمہیں نجات مل جائے۔