سورة الصف - آیت 3
كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ کے ہاں یہ سخت ناپسندیدہ بات ہے کہ تم ایسی بات کہو جو تم کرتے نہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قول و فعل كا تضاد اللہ كے ہاں سخت ناپسندیدہ چیز ہے: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں كہ بعض مومنوں نے جہاد كی فرضیت سے پہلے كہا كہ كیا ہی اچھا ہوتا اللہ تعالیٰ ہمیں وہ عمل بتلاتا جو اسے سب سے زیادہ پسند ہوتا تاكہ ہم اس پر عامل ہوتے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو خبر دی كہ سب سے زیادہ پسندیدہ عمل میرے نزدیك ایمان ہے جو شك وشبہ سے پاك ہو اور بے ایمانوں سے جہاد كرنا ہے تو بعض مسلمانوں پر یہ بھاری پڑا۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری كہ وہ باتیں زبان سے كیوں نكالتے ہو جنھیں كرتے نہیں۔ (در منثور: ۸/ ۱۴۶)