سورة الواقعة - آیت 83
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان ہنسلی کو پہنچ جاتی ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عالم نزع کی بے بسی: غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ، دین کا ایک معنی قانون جزا وسزا بھی ہے۔ اور اس قانون کے مطابق اچھے اور برے اعمال کی سزا وجزا دینا بھی اس کا معنی ہے ان چند آیات میں مرنے والے اور اس کے عزیز واقارب سب کی انتہائی بے بسی کا منظر پیش کیا گیا ہے۔