سورة الواقعة - آیت 49
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ ان سے کہئے کہ : بلاشبہ پہلے اور پچھلے بھی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انھیں جواب دیا جا رہا ہے کہ کل اولاد آدم قیامت کے دن نئی زندگی میں پیدا ہو کر ایک میدان میں جمع ہوگی ایک وجود ایسا نہ ہوگا جو دنیا میں آیا اور یہاں نہ ہو۔