سورة الواقعة - آیت 27
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور دائیں ہاتھ والے، کیا (خوش نصیب) ہیں دائیں ہاتھ والے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اصحاب الیمین: یعنی عام مومنین کا ذکر ہو رہا ہے۔ جیسے کہ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایک اتنا بڑا درخت (طوبی) ہے جس کے سایہ میں اگر گھوڑسوار سو سال تک چلتا رہے تب بھی اس کا سایہ ختم نہ ہو، تم چاہو تو یہ آیت پڑھو لو (وَظِلٍّ مَّمْدُوْد)(بخاری: ۴۸۱۸)