سورة الرحمن - آیت 72

حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ خوبصورت آنکھوں والی اور خیموں میں رکی رہنے [٤٤] والی ہوں گی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

خوبصورتی میں آنکھوں کا بڑا دخل ہوتا ہے آنکھوں کی پتلی جتنی زیادہ سیاہ اور سفیدی جتنی زیادہ سفید ہو آنکھ اتنی ہی خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔ یہ تو ان کی صورت کی خوبی ہوئی اور سیرت کی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے خیموں سے باہر نکلیں گی ہی نہیں۔ ایک حدیث میں ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’جنت میں موتیوں کے خیمے ہوں گے ان کا عرض ساٹھ میل ہوگا اس کے ہر کونے میں جنتی کی بیویاں ہیں جو دوسرے کونے والیوں کو نظر نہیں آتیں مومن ان سب کے پاس آتا جاتا رہے گا۔ (بخاری: ۴۸۷۹) پس تمہیں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار ہے۔