سورة الرحمن - آیت 50
فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان دونوں میں [٣٣] دو چشمے جاری ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر ان میں نہریں بہہ رہی ہیں تاکہ ان درختوں اور شاخوں کو سیراب کرتی رہیں اور بکثرت عمدہ پھل لائیں۔ ایک کا نام تسنیم ہے دوسری کا سلسبیل ہے۔ یہ دونوں نہریں پوری روانی کے ساتھ بہہ رہی ہیں۔ ایک ستھرے پانی کی، دوسری لذت والی بے نشے کی شراب کی پس تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔