سورة الرحمن - آیت 41

يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

مجرم اپنے چہرے کے نشانوں [٢٩] سے پہچان لئے جائیں گے تو ان کی پیشانی کے بالوں اور قدموں کو پکڑ لیا جائے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مجرم اور گنہگار اپنے چہروں اور خاص علامتوں سے پہچان لیے جائیں گے۔ ان كی آنكھیں خوف زدہ، گھبرائے ہوئے اور اترے ہوئے چہرے، دبی ہوئی آوازیں، اور چھوٹتے ہوئے پسینوں سے پہچان لیے جائیں گے خواہ وہ جن ہوں یا انسان۔ ہر شخص ان كے چہرے كی مایوسی اور چھائی ہوئی مردنی سے انہیں شناخت كرے گا، فرشتے ان كی پیشانی كے بالوں اور پاؤں سے پكڑ كر انھیں گھسیٹتے ہوئے جہنم میں جا پھینكیں گے جس طرح بڑی لكڑی كو دو طرف سے پكر كر تنور میں ڈال دیا جاتا ہے۔ پیٹھ كی طرف سے زنجیر لا كر گردن اور پاؤں ایك ایك كر كے باندھ دئیے جائیں گے كمر توڑ دی جاے اور قدم اور پیشانی ملا دی جائے گی اور جكڑ دیا جائے گا۔ پھر اے جن وانس تم اپنے پروردگار كی كون كون سی نعمتوں كو جھٹلاؤ گے۔