سورة القمر - آیت 43
أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اے اہل مکہ!) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے آسمانی کتابوں میں نجات لکھ [٣٠] دی گئی ہے؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اے مکہ کے کافرو! اب تم بتاؤ کیا تم ان لوگوں سے زیادہ طاقت ور ہو یا ان سے زیادہ شان و شوکت رکھتے ہو۔ پھر اگر وہ ہمارے عذاب سے نہیں بچ سکے تو تم کیسے بچ جاؤگے؟ یا ہم نے کسی آسمانی کتاب یا صحیفہ میں یہ لکھ دیا ہے کہ تم دنیا میں جو چاہو کرتے پھرو۔ ہم تم سے تعرض نہیں کریں گے نہ تمہیں کوئی سزا دیں گے۔