سورة القمر - آیت 41
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آل فرعون کے ہاں بھی ڈرانے والے آئے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فرعون اور اس کی قوم کے پاس اللہ کے رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام بھی بشارت اور ڈراوے لے کر آتے ہیں۔ بڑے بڑے معجزے اور نشانیاں انہیں خدا کی طرف سے دی جاتی ہیں۔ جو ان کی نبوت کی حقانیت پر پوری پوری دلیل ہوتی ہیں لیکن یہ فرعونی ان سب کو جھٹلاتے ہیں۔ چنانچہ اس کی پاداش میں ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو عین سمندر کے درمیان میں لا کر غرق کر دیا۔ یہ عذاب ایسے غالب کی گرفت تھی جو انتقام لینے پر قادر ہے۔ اس کی گرفت کے بعد کوئی بچ نہیں سکتا۔