سورة القمر - آیت 16
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر (دیکھ لو) میرا عذاب کیسا تھا اور میری تنبیہات کیسی تھیں؟۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے ساتھ کفر کرنے والے اور میرے رسولوں کو جھوٹا کہنے اور میری نصیحت سے عبرت حاصل نہ کرنے والوں پر میرا عذاب کیسا ہوا؟ میں نے کس طرح اپنے رسولوں کے دشمنوں سے بدلہ لیا اور کس طرح ان دشمنان دین حق کو تہس نہس کر دیا۔