سورة القمر - آیت 10
فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
چنانچہ انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ : ’’میں مغلوب [١١] ہوچکا، اب تو ان سے بدلہ لے‘‘
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سینکڑوں برس اپنی قوم پر مغز کھپانے اور ان کی طرف سے ایذائیں اور جھڑکیاں برداشت کرنے کے بعد آپ نے اس وقت دعا کی جب کسی بندے کے مزید ایمان لانے سے آپ قطعاً مایوس ہو چکے تھے۔ اور دعا یہ تھی کہ پروردگار میں ان کے مقابلہ میں محض ناتواں اور ضعیف ہوں میں کسی طرح نہ اپنی ہستی کو سنبھال سکتا ہوں نہ تیرے دین کی حفاظت کر سکتا ہوں تو ہی میری مدد فرما اور مجھے غلبہ دے۔