سورة القمر - آیت 9
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان سے پہلے قوم نوح جھٹلا چکی ہے۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا اور کہنے لگے، ''یہ دیوانہ ہے'' اور اسے جھڑک [١٠] دیا گیا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دیرینہ انداز کفر: اللہ تعالیٰ اپنے نبی سے فرما رہا ہے کہ اے نبی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت سے پہلے اُمت نوح نے بھی جو ہمارے بندے حضرت نوح علیہ السلام تھے ان کی تکذیب کی۔ اسے مجنون کہا، پھر ڈانٹا ڈپٹا، اور دھمکایا۔ صاف کہہ دیا کہ اگر تم باز نہ آئے تو ہم تجھے پتھروں سے مار ڈالیں گے۔