سورة القمر - آیت 5

حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(ان میں) دانائی کی باتیں ہیں جو اتمام حجت کو کافی ہیں لیکن یہ تنبیہات ان کے کسی کام [٥] نہ آئیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دانائی کی باتیں: یعنی ان میں عبرت و نصیحت کے پہلو ہیں۔ کوئی ان سے نصیحت حاصل کر کے شرک ومعصیت سے بچنا چاہے تو بچ سکتا ہے۔