سورة النجم - آیت 49

وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور یہ کہ وہی شعریٰ[٣٤] کا مالک ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شعرٰی: اس روشن ستارے کا نام ہے جسے (مرزم الجوزاء) بھی کہتے ہیں۔ یہاں اس ستارے کا نام اس لیے لیا کہ بعض عرب قبائل اس کو پوجا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس عقیدہ باطلہ کی تردید کی اور فرمایا تمھاری قسمتوں کا مالک شعرٰی نہیں بلکہ وہ اللہ ہے جو شعرٰی کا بھی مالک ہے۔