سورة آل عمران - آیت 189

وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آسمانوں اور زمین کا مالک اللہ ہی ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بادشاہت اللہ کی ہے ۔ زمین و آسمان میں سب اُس کے غلا م ہیں، اس لیے تم بھی اس کی غلامی کرو۔ ہر کام اس کے لیے کرو۔ کیونکہ وہ مالک ہے، بااختیار ہے، رزق دینے والا ہے۔ زندگی و موت دینے والا ہے۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔