سورة الطور - آیت 40

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یا آپ ان سے کوئی صلہ مانگتے ہیں جس کے تاوان [٣٤] سے یہ دبے جارہے ہیں؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تبلیغ پر ان سے کچھ معاوضہ طلب کرتے ہیں جو ان پر بھاری پڑے؟ یعنی نبی اللہ دین اللہ کو پہنچانے پر کسی سے کوئی اجرت نہیں مانگتے بلکہ بالکل بے لوث اور بے غرض ہو کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔