سورة الطور - آیت 36
أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یا آسمانوں اور زمین کو انہوں نے پیدا کیا [٣٠] ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ وہ (اللہ کی قدرتوں پر) یقین ہی نہیں رکھتے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی کیا آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے یہ ہیں، نہیں بلکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ خود ان کا اور کل مخلوقات کا چلانے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے پھر بھی یہ اپنی بے یقینی سے باز نہیں آتے۔