سورة الطور - آیت 17

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(البتہ) پرہیزگار [١٣] باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جنت کے مناظر: اہل دوزخ کے بعد اہل جنت کا تذکرہ ہے۔ کہ انھیں محفوظ کر کے جنتوں میں پہنچا دیا جائے گا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں داخلہ اللہ تعالیٰ کی الگ نعمت ہے۔ اور دوزخ کے عذاب سے بچا لینا ایک الگ نعمت ہے۔ اور جنت میں داخلہ تو محض اللہ کے فضل و مہربانی سے ہو گا۔