سورة الطور - آیت 7
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کہ آپ کے پروردگار کا عذاب واقع [٦] ہو کے رہے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مذکورہ بالا پانچ چیزوں کی قسمیں کھاتے ہوئے یا انہیں بطور شہادت پیش کرتے ہوئے فرمایا۔ یہ تمام چیزیں جو اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت کی مظہر ہیں اس بات کی دلیل ہیں کہ اللہ کا وہ عذاب بھی یقیناً واقع ہو کر رہے گا جس کا اس نے وعدہ کیا ہے۔ اسے کوئی ٹالنے پر قادر نہیں ہو گا۔