سورة الذاريات - آیت 54
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پس (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) !) آپ ان کی پروا نہ کیجئے۔ آپ پر کوئی الزام نہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پس آپ چشم پوشی کیجیے۔ یہ مجنون کہیں، جادوگرکہیں پر آپ صبر برداشت سے کام لیں اور سن لیں۔ ہاں نصیحت کی تبلیغ نہ چھوڑیے، اللہ کی باتیں پہنچاتے رہیے۔ جن دلوں میں ایمان کی قبولیت کا مادہ ہے وہ ایک نہ ایک روز راہ پر لگ جائیں گے۔