سورة الذاريات - آیت 50
فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پس اللہ کی طرف دوڑ کر آؤ۔ میں تمہارے لئے اس کی طرف سے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انہی مذکورہ اشیاء کا ذکر کر کے انسانوں کو دعوت دی جا رہی ہے۔ کہ تم جان لو ان سب کا خالق اللہ ہے۔ اور وہ لا شریک اور یکتا ہے۔ پس تم اس کی طرف دوڑو۔ اپنی توجہ کا مرکز صرف اسی کو بناؤ۔ اپنے تمام تر کاموں میں اسی پر اعتماد کر لو۔ میں تو تم سب کو صاف صاف آگاہ کر دینے والا ہوں۔ خبردار خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا۔