سورة الذاريات - آیت 22
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور آسمان [١٥] میں تمہارا رزق ہے اور وہ کچھ بھی جس کا تم سے وعدہ [١٦] کیا جاتا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر فرماتا ہے کہ آسمان میں تمہاری روزی ہے۔ یعنی بارش بھی آسمان سے ہوتی ہے جس سے تمہارا رزق پیدا کیا جاتا ہے اور جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یعنی جنت و دوزخ، ثواب و عتاب بھی آسمانوں میں ہے۔