سورة الذاريات - آیت 19
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ان کے اموال میں مانگنے والوں اور نہ مانگنے والوں [١٢] (دونوں) کا حق ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مال میں سائل اور محروم کا حق : جہاں یہ نمازی ہیں اور اللہ کا حق ادا کرتے ہیں وہاں لوگوں کے حق بھی نہیں بھولتے۔ زکوٰۃ دیتے ہیں سلوک، احسان، اور صلہ رحمی کرتے ہیں۔ ان کے مال میں ایک مقررہ حصہ مانگنے والوں کا اور ان حق داروں کا ہے جو سوال سے بچتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ’’سائل کا حق ہے خواہ وہ گھوڑ سوار ہو۔‘‘ (ابوداؤد: ۱۶۶۵) محروم: وہ ہے جس کا کوئی حصہ بیت المال میں نہ ہو خود اس کے پاس کوئی کام کاج نہ ہو۔ صنعت و حرفت یا دنہ ہو جس سے روزی کما سکتے۔