سورة ق - آیت 20
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور (پھر جب) صور پھونکا [٢٤] جائے گا (تو اس سے کہا جائے گا) یہی وعدہ عذاب کا دن ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نفخہ صورثانی: اس سے مراد وہ نفخۂ صور ہے جس سے سب مردہ انسان اپنی اپنی قبروں سے اُٹھا کھڑے کیے جائیں گے یعنی قیامت کے دن جب اللہ کے حضور پیشی ہو گی اور فیصلہ کے دن مجرموں کو عذاب میں مبتلا کر دیا جائے گا۔