سورة ق - آیت 12
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُودُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ان لوگوں سے پہلے قوم نوح، کنوئیں والے اور ثمود نے جھٹلایا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان سب اقوام کے قصے پہلے سورۂ اعراف، یونس، ہود، حجر، فرقان اور دخان میں گزر چکے ہیں۔ یعنی ان میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے پیغمبر کو جھٹلایا۔ اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تسلی ہے۔ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا جا رہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قوم کی طرف سے اپنی تکذیب پر غمگین نہ ہوں۔ اس لیے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء علیہم السلام کے ساتھ بھی ان قوموں نے یہی معاملہ کیا۔