سورة ق - آیت 11
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ الْخُرُوجُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ بندوں [١٢] کے لئے رزق ہے اور اس پانی سے ہم ایک مردہ زمین زندہ کردیتے ہیں (تمہارا زمین سے دوبارہ) نکلنا بھی اسی طرح [١٣] ہوگا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنا: جس طرح ہم نے مردہ زمین کو زندہ کر دیا وہ لہلانے لگی اور خشکی کے بعد تروتازہ ہو گئی اور چٹیل سوکھے میدان سر سبز ہو گئے یہ مثال ہے موت کے بعد دوبارہ جی اُٹھنے کی اور ہلاکت کے بعد آباد ہونے کی۔ یہ نشانیاں جو تم روز مرہ دیکھ رہے ہو کیا تمہاری رہبری اس امر کی طرف نہیں کرتیں کہ خدا مردوں کے جلانے پر قادر ہے۔ سورہ غافر ۲ سورہ احقاف ۳۳، سورہ فصلت (۳۹) میں بھی اسی مضمون کو بیان کیا گیا ہے۔