سورة ق - آیت 9

وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُّبَارَكًا فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ہم نے آسمان سے برکت والا [١١] پانی نازل کیا جس سے ہم نے باغ اگائے اور اناج بھی جو کاٹا جاتا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے آسمان سے نفع دینے والا پانی برسا کر اس سے باغات اور وہ کھتیاں بنائیں جو کاٹی جاتی ہیں مثلاً گندم، مکئی، جو، باجرا، دالیں اور چاول وغیرہ اور پھر ان کو ذخیرہ کر لیا جاتا ہے۔