سورة الحجرات - آیت 4
إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اے نبی (ﷺ) !) جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آداب خطاب: یہ آیت قبیلہ بنو تمیم کے بعض اعرابیوں (گنوار قسم کے لوگ) کے بارے میں نازل ہوئی۔ جنہوں نے ایک روز دوپہر کے وقت، جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قیلولہ کا وقت تھا۔ حجرے کے باہر کھڑے ہو کر بڑے زور سے یا محمد! یا محمد! کی آوازیں لگانے لگے تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئیں۔ (مسند احمد: ۴/ ۳۱۱)