سورة الفتح - آیت 14

وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے جسے چاہے معاف کردے اور جسے چاہے سزا دے اور وہ [١٦] معاف کرنے والا اور رحم کرنے والاہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی وہ جسے چاہے فائدہ پہنچا سکتا ہے خواہ حالات اس کے برعکس نظر آ رہے ہوں ۔ اسی طرح وہ جسے چاہے ذلیل و رسوا کر سکتا ہے۔ اس لیے کہ یہ کائنات ساری کی ساری اس کی مملوک ہے۔ اور ظاہر اور باطنی اسباب اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ جن میں وہ ہر طرح سے تصرف کر سکتا ہے اور بخشش اور عذاب پر قادر وہ ہی ہے۔ لیکن جو اس طرف جھکے اس کی طرف مائل ہو وہ غفور الرحیم بھی ہے۔