سورة الفتح - آیت 1

إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اے نبی!) ہم نے آپ کو واضح فتح [١] عطا کردی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فتح مبین: مبین سے مراد کھلی صریح، صاف ظاہر ہے اور فتح سے مراد صلح حدیبیہ ہے۔ جس کی وجہ سے بڑی خیر و برکت حاصل ہوئی۔ لوگوں میں امن و امان قائم ہوا، مومن کافر میں بول چال شروع ہو گئی، جس سے مسلمانوں کو علم اور ایمان کو پھیلانے کا موقع ملا۔