سورة محمد - آیت 23
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی، انہیں بہرا کردیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا [٢٧] کردیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جب زبانی دعوے بڑھ جائیں، عملی کام گھٹ جائیں زبانی میل جول ہو، دلی بغض و عداوت ہو، رشتے دار رشتے دار سے بد سلوکی کرے اس وقت ایسے لوگوں پر خدا کی لعنت نازل ہوتی ہے اور ان کے کان بہرے اور آنکھیں اندھی کر دی جاتی ہیں۔ (بخاری: ۳۳۳۶)