سورة محمد - آیت 1

الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) اللہ کی راہ [٢] سے روکا اللہ تعالیٰ نے ان کے عمل ضائع کردیئے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جن لوگوں نے خود بھی اللہ کی آیتوں کا انکار کیا اور دوسروں کو بھی راہ خدا سے روکا۔ مسلمانوں کو ایذائیں دیں، اور دکھ پہنچائے اور اسلام کو روکنے کی خفیہ تدبیریں اور اس کے خلاف سازشیں تیار کرتے رہے۔ ان کی یہ سرگرمیاں یہاں بے نتیجہ رہیں گی اور بے اثر ثابت ہوں گی اور ان کی کوششوں کو اللہ تعالیٰ برباد کر دے گا اور کبھی بار آور نہ ہونے دے گا۔