سورة الأحقاف - آیت 30
قَالُوا يَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَابًا أُنزِلَ مِن بَعْدِ مُوسَىٰ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کہنے لگے : اے ہماری قوم ! ہم نے ایسی کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل [٤٤] ہوئی ہے، وہ اپنے سے پہلے کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، حق کی طرف اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جنوں نے اپنی قوم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لانے کی دعوت دی انھوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم نے اس کتاب کو سنا ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد نازل ہوئی یعنی تورات کے بعد ایک اور آسمانی کتاب جو سچے دین کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔ اس کو سنا ہے۔