سورة الجاثية - آیت 31

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا أَفَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جن لوگوں نے کفر کیا (انہیں کہا جائے گا) کیا تمہیں میری آیات پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں؟ مگر تم اکڑ گئے [٤٤] اور تم تھے ہی مجرم لوگ

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اور جو لوگ ایمان سے رک گئے بلکہ کفر کیا ان سے قیامت کے دن بطور ڈانٹ ڈپٹ کے کہا جائے گا کہ کیا اللہ کی آیتیں تمہارے سامنے نہیں پڑھی جاتی تھیں۔ اور تمہیں سنائی نہیں جاتی تھیں پھر بھی تم نے غرور و نخوت میں آ کر ان کی اتباع نہ کی بلکہ ان سے منہ پھیرے رہے۔ اللہ کے فرمان کی تکذیب کی۔ اپنے افعال میں بھی اس کی نافرمانی کی۔ گناہوں پر گناہ دلیری سے کرتے چلے گئے۔ تم تھے ہی مجرم لوگ۔