سورة الجاثية - آیت 2
تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ کتاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی ہے [١] جو زبردست اور حکمت والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بطور تمہید سب سے پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کتاب کسی انسان کی تالیف یا اختراع نہیں بلکہ اس اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ جو سب پر غالب ہے۔ اور اپنے فیصلوں کو نافذ کرنے کی پوری قدرت رکھتا ہے۔ کوئی اس کے فیصلوں میں نہ دخل دے سکتا ہے نہ روک سکتا ہے۔ نیز وہ حکیم بھی ہے اس کے فیصلوں اور احکام میں کسی جھول اور غلطی کا امکان نہیں ہوتا۔ اس کے تمام فیصلے اور احکام بنی نوع انسان کے مصالح پر مبنی ہوتے ہیں۔