سورة الدخان - آیت 51
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اس کے مقابلہ میں) پرہیزگار لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اہل کفر و فسق کے مقابلہ میں اہل ایمان و تقویٰ کا مقام بیان کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنا دامن کفر و فسق اور معاصی سے بچائے رکھا تھا (امین) کا مطلب ایسی جگہ جہاں ہر قسم کے خوف و اندیشوں سے وہ محفوظ ہوں گے۔