سورة الدخان - آیت 22
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر موسیٰ نے اپنے پروردگار کو پکار کر کہا [١٧] کہ: ’’یہ لوگ مجرم ہیں‘‘
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی اپنے اللہ سے فریاد: موسیٰ علیہ السلام کی یہ فریاد ایسی ہی فریاد ہے جو انبیاء کرام اپنی قوم کو سمجھانے اور ان کی طرف سے پوری طرح مایوس ہو جانے کے بعد کیا کرتے ہیں۔ گویا اس فریاد کا زمانہ ٹھیک وہی زمانہ ہے جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو بنی اسرائیل اور ایمانداروں کے ہمراہ ہجرت کا حکم ملا تھا۔