سورة الزخرف - آیت 79
أَمْ أَبْرَمُوا أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یا ان لوگوں نے کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ [٧٤] کرلیا ہے (ایسی بات ہے) تو ہم بھی فیصلہ کئے دیتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کفار کا اقدام یہ تھا کہ اسلام کی دعوت کو کبھی پروان نہ چڑھنے دیں گے اس دعوت کو روکنے کے لیے منظم تدبیریں اور سازشیں کرتے رہے۔ جس کے مقابلے میں پھر ہم نے بھی اپنی تدبیر کی۔ سورہ نمل (۵۰) میں ارشاد ہے کہ: ﴿وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ﴾ انہوں نے مکر کیا اور ہم نے بھی اس طرح مکر کیا کہ انہیں پتہ بھی نہ چلا۔ سورہ طور (۴۲) میں فرمایا: ﴿اَمْ يُرِيْدُوْنَ كَيْدًا فَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِيْدُوْنَ﴾ اور ہم سے زیادہ مضبوط تدبیر کس کی ہو سکتی ہے۔