سورة الزخرف - آیت 64
إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ ہی میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی۔ لہٰذا اس کی عبادت کرو۔ یہی سیدھی راہ ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ تم سب اور میں خود اس کے غلام ہیں۔ اس کے محتاج اور اس کے در کے فقیر ہیں، اس کی عبادت ہم سب پر فرض ہے وہ واحد ہے لا شریک ہے، بس یہی راہ مستقیم ہے۔