سورة الزخرف - آیت 36
وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو شخص رحمن کے ذکر سے آنکھیں [٣٦] بند کرلیتا ہے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں جو اس کا ساتھی بن جاتا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ومن یعش: اور جو رحمٰن کے ذکر سے آنکھیں بند کر لے۔ عربی میں آنکھ کی بینائی کو عَشی فی العین (یعنی بینائی کی کمی) کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص اللہ کے یہاں سے آئی ہوئی نصیحت یا قرآن سے عمداً بے نیاز رہنا چاہتا ہے اس پر ایک شیطان خصوصی طور پر مسلط کر دیا جاتا ہے۔ جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ اور اللہ کی یاد سے غافل کیے رکھتا ہے حتیٰ کہ اسے دوزخ تک پہنچا کر چھوڑتا ہے۔