سورة الزخرف - آیت 24

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُم بِأَهْدَىٰ مِمَّا وَجَدتُّمْ عَلَيْهِ آبَاءَكُمْ ۖ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اس نبی نے کہا : خواہ میں تمہارے پاس اس سے زیادہ صحیح راستہ [٢٣] لے کر آؤں جس پر تم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا ہے؟ (تب بھی تم انہی کی پیروی کرو گے؟) وہ کہنے لگے : ’’جو پیغام دے کر تمہیں بھیجا گیا ہے ہم اس کے منکر ہیں‘‘

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

زیادہ صحیح راستہ اس لحاظ سے کہ اس کی نقلی دلیل موجود ہے۔ سب آسمانی کتابوں میں یہی تعلیم دی گئی ہے۔ کہ اللہ اکیلا ہی معبود برحق ہے کوئی دوسرا اس کی ذات و صفات میں شریک یا اس کا ہمسر نہیں ہو سکتا علاوہ ازیں عقل سلیم بھی اس بات کا تقاضا کرتی ہے۔