سورة الزخرف - آیت 21
أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِّن قَبْلِهِ فَهُم بِهِ مُسْتَمْسِكُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دی تھی جس کی بنا پر وہ (ملائکہ پرستی پر) استدلال کرتے ہیں؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی قرآن سے پہلے کوئی کتاب ہے، جس میں ان کو غیر اللہ کی عبادت کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جسے انہوں نے مضبوطی سے تھام رکھا ہے؟