سورة الزخرف - آیت 19

وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَٰنِ إِنَاثًا ۚ أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ان لوگوں نے فرشتوں کو جو رحمن کے بندے ہیں۔ عورتیں قرار دے دیا۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت [١٨] موجود تھے؟ ان کی ایسی شہادت ضرور لکھی جائے گی اور ان سے باز پرس [١٩] بھی ہوگی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انھوں نے فرشتوں کو عورتیں سمجھ رکھا ہے۔ ان سے پوچھو کہ کیا جب وہ پیدا ہوئے تو تم وہاں موجود تھے۔ تم یہ نہ سمجھو کہ ہم تمہاری ان باتوں سے بے خبر ہیں۔ سب ہمارے پاس لکھی ہوئی ہیں۔ اور قیامت کے دن تم سے ان کا سوال بھی ہو گا کہ کس بنیاد پر تم خود بھی گمراہ ہو ئے اور بہت سی خلقت کو گمراہ کیا تھا۔