سورة الزخرف - آیت 6
وَكَمْ أَرْسَلْنَا مِن نَّبِيٍّ فِي الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے پہلی قوموں میں بھی کتنے ہی رسول بھیجے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جیسے پہلی قوموں کے پاس اللہ کے نبی اللہ کی کتاب لے کر گئے۔ تو انھوں نے اللہ کی کتاب کا اور اپنے نبی کا مذاق اڑایا تھا۔ تم بھی انہی لوگوں کی ڈگر پر چل کر اس کتاب کا مذاق اڑانے لگے ہو اور اپنے نبی کو استہزاء اور دوسری شرارتوں سے تنگ کر رہے ہو۔