سورة الزخرف - آیت 2
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس واضح کتاب کی قسم [١]
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قران کی قسم کھائی جو بڑی واضح ہے: یعنی یہ کتاب بہت سی باتوں کی وضاحت کرتی ہے، مثلاً یہ کتاب شرک کی جملہ اقسام کی وضاحت کرتی ہے۔ دین برحق اور شریعت کے امور کی وضاحت کرتی ہے۔ احوال آخرت اور جنت و دوزخ کی وضاحت کرتی ہے۔ الغرض حق اور باطل کی ایک ایک چیز پوری وضاحت سے پیش کر رہی ہے۔